آئی سی سی کی ون ڈے میچوں کی نئی رینکنگ جاری انگلینڈ کی ٹیم بازی لے گئی،پاکستانی ٹیم کی حیرت انگیز پوزیشن

7  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم بازی لے گئی جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی۔ایک روزہ میچوں کی نئی رینکنگ میں بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسر ے، نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ ساؤتھ افریقہ فہرست میں پانچویں نمبر براجمان ہے۔ پاکستان کی چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں جبکہ افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔

بلے بازی کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے اور رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے اور روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے ڈو پلیسز چوتھے، نیوزی لینڈ روزٹیلر پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے انگلینڈ کے جوئے روٹ ساتویں، نیوزی لینڈ کے کین ویلیم سن آٹھویں،ساؤتھ افریقہ کوئنٹن ڈی کاک نوویں جبکہ ایرون فنچ فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستانی کھلاڑی امام الحق نے رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن حاصل کی ہے۔آئی سی سی کے ٹاپ ٹین بالر رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنی جگہ نہیں بنا سکا تاہم محمد عامر بارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔نوجوان پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس فہرست میں بھی بھارتی بالر جسپریت بمرا پہلی، کیوی بالر ٹرینٹ بولٹ دوسری اور آسٹریلوی بالر پیٹ کومنز تیسرے،ساؤتھ افریقہ کے کگیسوربادا چوتھے، ساؤتھ افریقہ کے ہی عمران طاہر پانچویں،افغانستان کے مجیب زردارن چھٹے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ساتویں، افغانستان کے راشدخان آٹھویں، بھارت کے کلدیب یادیو نوویں جبکہ نیوزی لینڈ کے لیچلان فرگوسن فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم چوتھے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ محمد حفیظ نے رینکنگ میں 10 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہاں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے افغانستان کے راشدخان پانچویں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چھٹے، ساؤتھ افریقہ کے اینڈائل فلوکویوساتویں،انگلینڈ کے کرس واکس آٹھویں، زمبابوے کے سکندر رضا نوویں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ رینکنگ میں 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…