اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آسڑیلیا کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (این این آئی)ٹاؤنٹن میں آسڑیلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سابق کپتان شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ۔ تفصیلات کیمطابق 37 سالہ شعیب ملک کے ون ڈے کیرئیر میں یہ 14واں موقع تھا جب وہ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے اور ناقص کا ر کر دگی پر شائقین نے شعیب ملک پر شدید تنقید کی ۔یاد رہے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل شعیب ملک

پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ میگا ایونٹ کے بعد بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ سے کنارا کشی اختیار کرتے ہوئے صرف پاکستانی ٹی 20 کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔اس سے قبل وہ نومبر 2015ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ماہرین کے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ آخری 15 ون ڈے میچوں میں صرف ایک نصف سنچری بنانے والے سابق کپتان کیا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت کے خلاف ایکشن میں آسکیں گے؟اس سوال کے جواب میں کپتان سرفراز احمد کا بڑا بیان سامنے آگیا اور کہاکہ شعیب ملک کی فارم تشویش کا سبب ضرور ہے البتہ تجربے کار کھلاڑی پر اب بھی بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ کپتان سرفراز کو بھی امید ہے کہ شعیب ملک اب بھی ٹیم کے لیے بڑی اننگز کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور یقینی طور پر شدید تنقید اور خراب کارکردگی کے باوجود شعیب ملک بھارت کے خلاف فائنل کا حصہ ہوں گے۔شعیب ملک کے بھارت کے خلاف کھیلنے کی اہم وجہ ممکنہ طور پر ان کی سابقہ کارکردگی بھی ہو سکتی ہے۔بھارت کے خلاف شعیب ملک نے آخری ون ڈے 23 ستمبر 2018 کو دبئی میں کھیلا تھا، ایشیا کپ کے اس مقابلے میں جہاں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست اٹھانا پڑی وہیں شعیب ملک نے 90 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ون ڈے کرکٹ میں رنز بنانے کے اعتبار سے شعیب ملک پاکستان کے کامیاب بیٹسمین ہیں، 286 ون ڈے کی 257 اننگز میں سابق کپتان نے 9 سنچریوں اور 44 نصف سنچریوں کی مدد سے 34.71 کی اوسط سے 7534 رنز بنا رکھے ہیں۔کیرئیر میں کئی تنازعات سے دو چار رہنے والے شعیب ملک اگر بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تو ممکن ہے، ان کے کیرئیر کا ون ڈے کرکٹ میں اولڈ ٹریفورڈ پر کھیلا جانے والا میچ آخری ون ڈے ثابت ہو۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…