جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

 فوربز نے  دنیا کے 100سب سے زیادہ معاوضہ  حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کردی،معروف کرکٹر بھی شامل

datetime 12  جون‬‮  2019 |

واشنگٹن(آن لائن)دنیا کے 100 سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست فاربس نے جاری کردی ہے تاہم اس میں صرف ایک کرکٹر ہی موجود ہے۔منگل کو جاری ہونے والی فہرست کے مطابق بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کی گزشتہ 12 ماہ کے دوران  آمدنی 2.5 کروڑ ڈالر تھی۔اس فہرست میں ان کا آخری نمبر تھا جبکہ گزشتہ سال وہ اس فہرست میں 83ویں نمبر پر تھے۔ سرفہرست

بارسیلونا اور ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی تھے جن کی گزشتہ 12 ماہ کے دوران  آمدنی 12.7 کروڑ ڈالر تھی۔فہرست میں دوسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو تھے جن کی  آمدنی 10.9 کروڑ ڈالر تھی جبکہ تیسرے نمبر پر برازیلین فٹ بولر نیمار تھے۔فہرست میں چوتھے نمبر پر باکسر کنیلو الواریز جبکہ پانچویں نمبر پر ٹینس اسٹار راجر فیڈرر تھے۔فہرست میں واحد خاتون ایتھلیٹ سرینا ولیمز تھیں جن کا نمبر 63واں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…