جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019، پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے آج ہوگا،میچ کا آغاز کتنے بجے ہوگا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 23  مئی‬‮  2019 |

برسٹل(آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ 2019، وارم اپ میچز کا سلسلہ  جمعہ سے شروع ہوگا۔ پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا جبکہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے میچ میں ٹکرائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچز کا مرحلہ  جمعہ سے شروع ہوگا اور 5 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگا اس کے بعد ورلڈ کپ 2019 کا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا۔24 سے 28 مئی تک وارم اپ مرحلے میں ہر روز دو، دو میچز کھیلے جائینگے۔

وارم اپ مرحلے کا آج جمعہ کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا اسی روز دوسرا وارم اپ میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائیگا۔اسی طرح 25 مئی کو بھی دو وارم اپ میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے جبکہ اسی روز کا دوسرا وارم اپ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔26 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور یہ میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں برسٹل میں مدمقابل ہونگی۔ 27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔وارم اپ مرحلے کے آخری روز 28 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ اسی روز کا دوسرا اور وارم اپ مرحلے کا آخری میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ وارم اپ مرحلے کے ختم ہونے کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا باقائدہ آغاز 30 سے ہوگا اور ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور افغانستان کے میچ کا آغاز پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر 2:30 پر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…