ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کو اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور سپورٹس کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر تنقید کا سامنا

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور سپورٹس کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجرمیں انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور گیمز کی اجازت نہیں دیتے اس کے برعکس انہیں گھر میں ہر قسم کا کھیل کھیلنے کی اجازت ہے اور اس فیصلے میں ان کی بیوی ان کے ساتھ ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں دقیانوسی اور روایتی باپ ہونے

کا خطاب دیا جارہا ہے۔پاکستانی مصنفہ بینا شاہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے ایسے خیالات پاکستانی باپ ہونے کی مثال ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کے بارے کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ کیا کریں اور کیا نہ کریں اور کوئی بھی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ ایک اور صارف آشا بدر نے شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی بیٹیاں ہیں اور ان کے فیصلے ہیں لیکن کیا لہذا واقعی لڑکیوں کی آواز اور ان کا انتخاب کوئی معنی نہیں رکھتا یہاں تک کہ وہ جب بڑی بھی ہو جاتی ہیں تب بھی نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…