ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ہماری کیا حکمت عملی ہو گی ؟ کپتان اور ہیڈ کوچ نے قوم کو یقین دہانی کروادی ‎

22  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور متوازن ٹیم ہے ،قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے،ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہوں گے، پوری امید ہے شاداب خان ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قذافی اسٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔سرفرازاحمد نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو پیچھے چھوڑ کر جیت کا عزم لیے انگلینڈ روانہ ہورہے ہیں، ورلڈ کپ کیلئے منتخب ٹیم میں بہترین بولرز اور بلے باز شامل ہیں، اپنی صلاحیتوں سے زیادہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، سارے کھلاڑی پوری طرح تیار ہیں اور انہوں نے بہت محنت کی ہے، ہماری ٹیم بہت زبردست ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں گیارہ کھلاڑی وہ ہیں جو چیمپینز ٹرافی کھیلے ہوئے ہیں اور تین کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ناواقف ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ورلڈ کپ میں ہمارا کیا اسکواڈ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا شمار ان تین چار ٹیموں میں ہوتا ہے جس نے آئی سی سی کے تمام ایونٹ جیتے ہوئے ہیں اور قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے۔قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میگا ایونٹ کے دوران اپنی صلاحیت سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم پہلے بھی ورلڈ کپ جیت چکی ہے اب بھی جیت سکتی ہے، میری بھی خواہش ہے کہ عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیت کر نام کماؤں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اہم کھلاڑی شامل نہیں تھے تاہم اب ہمیں آگے دیکھنا چاہیے اور اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ورلڈ کپ میں میری نظر میں کوئی ایک نہیں بلکہ تمام کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہوں گے، مجھے پوری امید ہے شاداب خان ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں میری رائے ہمیشہ شامل رہی ہے۔عماد وسیم کو ٹیم میں ضرورت کے پیش نظر شامل کیا گیا ہے، انہیں انجری کا سامنا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے تمام ٹیسٹ پاس کیے ،عماد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف

بہترین بیٹنگ کی ہے، کیمپ کے دوران بھی بہت اچھی بیٹنگ کی ،امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔فہیم اشرف کی بولنگ بہتر ہوئی ہے اور ان کی بیٹنگ میں بہتری آسکتی ہے۔امام الحق اور فخر زمان ٹیم کی اوپننگ کے لیے موجود ہوں گے، عابد علی کی صورت میں ہمارے پاس اوپننگ کا تیسرا آپشن موجود ہے، امید ہے اوپنرز پاکستانی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں گے۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان کھلاڑیوں سے زیادہ زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان سے ملاقات سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کے بلانے پر مشکور ہیں، انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو بہت متحرک کیا اور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ نتائج جو بھی ہو ہم آپ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم

بھارت کے خلاف ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ کے تمام دس میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔قوم کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم بھارت کے خلاف جیتیں، ہمارا ہدف یہ ہوگا کہ افغانستان کے خلاف بھی بھارت کی طرح کھیل پیش کرکے فتح حاصل کریں، محمد حسنین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران بھی کیا ہے، اکیڈمی میں ان کی بولنگ میں موجود خامیوں اور فٹنس پر کافی کام کیا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈکپ کے دوران وہ اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر کے پاس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے، حسن علی اور شاہین بھی اچھی فارم میں ہیں۔ ایک سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے، میری بھی کوشش ہوگی کہ میں بھی عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتوں۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ

دورہ انگلینڈ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے کہ سب بہت باصلاحیت ہیں، ورلڈکپ میں بہت اچھی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی تاہم پاکستان کا اسکواڈ بھی متوازن ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارا فوکس سیمی فائنل تک رسائی ہے، ہمیں بہت اچھا کھیلنا ہوگا، ورلڈکپ میں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں بلکہ سب کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بولرز کے لیے

کنڈیشنز اچھی ہوئی تو اچھی کارکردگی دیں گے، شاداب خان کا ٹیم میں آل راؤنڈر کا کردار ہے، یاسر شاہ نے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ پر بہت یقین ہے اور بابر اعظم کا ٹیم میں خاص کردار ہے، وہ بہت با صلاحیت ہے، اگر سنچری بناتا ہے تو پاکستان کوفائدہ ہوگا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ عثمان شنواری کی

پرفارمنس اچھی رہی ہے، شاہین شاہ آفریدی میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے، فہیم اشرف میں بہت بہتری آ رہی ہے اور عماد وسیم بھی بہت محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کیااور اس پر بھرپور محنت کی گئی ہے۔ایک سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ شاداب خان ٹیم کے اہم لیگ اسپنر ہیں لیکن ورلڈ اسکواڈ میں شامل 15کھلاڑی مل کر ٹیم کو فتح دلانے میں بھرپور کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…