جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کونسا کھلاڑی کتنا فٹ؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ شروع

datetime 15  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیر کو بھی جاری رہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے 23 کھلاڑی کو طلب کیا گیا تھا جنہیں مختلف اوقات میں بلایا گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کوچنگ اسٹاف اور میڈیکل پینل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مانیٹر کر رہا ہے، محمد نواز دو روز پہلے ٹیسٹ دے چکے ہیں اور دیگر

کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔ محمد نواز کو پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا تھا اس لیے ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ان کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو لیا گیا۔آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کیلئے اکیڈمی میں موجود ہیں۔ورلڈ کپ کے لیے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…