پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانا چاہتا ہوں : علی عمران

9  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) قومی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ایمرجنگ پلیئر علی عمران نے پاکستان سپر لیگ فور میں اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ کو اپنا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنانا چاہتے ہیں ۔ پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دوبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے بہت پرجوش ہوں ، اورکراچی کنگز کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں گا ، علی عمران نے کہاکہ پی ایس ایل کیلئے بھر پور فارم

میں ہوں اور جب بھی موقع ملے گا اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرور منواوں گا ۔ پاکستان اے اور پاکستان ایمرجنگ ٹیم کا حصہ رہنے والے علی عمران نے کہاکہ کراچی کنگز پی ایس ایل فور میں سب کو سرپرائز دیگی ،کراچی کنگز کی ٹیم میں بہترین کمبی نیشن ہے جبکہ پی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ میرا ٹارگٹ پاکستان ٹیم میں شمولیت ہے جبکہ پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنانے سمیت میرا ہدف جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئر اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…