پی سی بی نے پی ایس ایل کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس دو بڑی کمپنیوں کو دیدئیے ،رقم گزشتہ معاہدوں کے مقابلے میں کتنی زیادہ ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

21  دسمبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو دیدئیے ۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 2019 سے 2021 تک کے ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے

تاہم طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 گنا زیادہ ہے جبکہ مقامی اور غیرملکی وہ ٹی وی چینلز جو پی ایس ایل 2019 کا ایڈیشن دکھائیں گے ان کے حوالے سے معاملات جلد طے پاجائیں گے۔بلٹس ایڈورٹائزنگ پاکستان کی سب سے بڑی کمیونی کیشن گروپ سروس ہے جو ملک بھر میں موجود ہے جبکہ ٹیک فرنٹ متحدہ عرب امارات کے گلوبل سپورٹس کامرس سے وابستہ ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے حوالے سے ہم اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگئے۔ہم ہدف سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے، نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال کے لئے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو دیدئیے ۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 2019 سے 2021 تک کے ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے تاہم طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…