بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی نے سابق کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )نے سابق کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین احسان مانی کے مطابق مذکورہ کمیٹی ہی کھیل سے متعلق امور سنبھالے گی،البتہ ارکان کے نام ابھی ظاہر نہیں کیے جا سکتے،انھوں نے اپنے لیے مشیروں کے تقرر کو خارج از امکان قرار دیا،چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہم نے سابق کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے مشاورت شروع ہوچکی ، میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔

مگر جس کے بارے میں بھی ایسا محسوس ہوا کہ وہ ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے کچھ کر سکتا ہے اسے کمیٹی میں شامل کر لیں گے۔سابق کھلاڑی کھیل کی باریکیاں سمجھتے ہیں اور وہی اس حوالے سے معاملات سنبھالیں گے۔انھوں نے کہا کہ میرا اپنے لیے مشیر رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں اور کرکٹ کمیٹی ہی کو ہی مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔احسان مانی نے کہا کہ میرا تقرر 36 ماہ کے لیے ہوا اور ابھی عہدہ سنبھالنے ایک مہینہ ہی گذرا ہے، ابھی میں معاملات سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…