یونس خان نے کوچنگ میں مستقبل بنانے کا ارادہ کر لیا

12  اپریل‬‮  2018

کراچی(آئی این پی)سابق ٹیسٹ اسٹار یونس خان نے کوچنگ میں مستقبل بنانے کاارادہ کر لیا۔گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان مستقبل میں کوچنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 10099ٹیسٹ رنز بنانے والے سابق اسٹار16 اپریل سے لاہور میں 6 روزہ لیول تھری کورس میں شریک ہوں گے، اس کی نگرانی تین آسٹریلوی ماہرین کریں گے۔

سابق ٹیسٹ اسپنر اکرم رضا بھی اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں،2011میں آئی پی ایل میچز پر جوئے کے جرم میں گرفتار ہونے والے سابق امپائر کو پی سی بی نے پینل سے خارج کر دیا تھا، عدالت میں ایک برس کیس چلنے کے بعد انھیں بحال کیا گیا۔2013میں آئی سی سی پینل میں نامزد نہ ہونے پر انھوں نے حکام کو پریس کانفرنس میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا،ساتھ ہی دوبارہ امپائرنگ نہ کرنے کا اعلان کیا اس پر وہ دوبارہ پابندی کی زد میں آ گئے۔ جس کا گذشتہ برس ہی خاتمہ ہوا، اب وہ کوچنگ میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں،ان پر جسٹس قیوم کی میچ فکسنگ تحقیقات کے بعد بھی جرمانہ عائد ہوا تھا۔کوچنگ کورس میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد سلمان، منظور الہی، نوید انجم و دیگر شرکت کریں گے، اس میں کوچنگ صلاحیتوں کے ساتھ کمپوٹر اسکلز، انگریزی میں مہارت وغیرہ بھی دیکھی جائے گی، یونس خان بطور کرکٹر اپنے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے، مشتاق احمد اور مدثر نذرکھیل کی باتیں بتائیں گے۔کورس کے شرکا کو اختتام پر اسائمنٹس دیے جائیں گے جس کیلیے ان کے پاس ایک سال کا وقت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…