پاکستان ہمیں سیریز کے منافع میں سے حصہ دے، ہم پاکستان جا کر کھیلنے کیلئے تیار ہیں، بڑی کرکٹ ٹیم کی حیران کن شرط!!

20  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)ویسٹ انڈیز آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے دورہ پاکستان کے منافع میں حصہ چاہتا ہے۔ پی سی بی نے انہیں 2019 میں مکمل سیریز کی پیش کش کی ہے۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے جاری ہے۔

اس ماہ سری لنکن ٹیم کی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی۔ نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کیریبیئن بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ سری لنکن ٹیم کی اس ماہ آمد کے بعد ویسٹ انڈیز سے سیریز یقینی ہوجائے گی۔ویسٹ انڈین بورڈ پاکستان آنے پر تو تیار ہے۔ لیکن سیریز کے منافع میں حصہ کا طلبگار ہے۔ معاملات طے کرنے کے لئے پی سی بی حکام کے ویسٹ انڈیز بورڈ سے مذاکرات جاری ہیں۔ پی سی بی نے انہیں 2019 میں مکمل ٹور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے۔ویسٹ انڈیز، پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 میچز 8، 10 اور 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ دوسرے شیڈول میں میچز 15، 17 اور 19 نومبر کو رکھے گئے ہیں۔ دونوں بورڈز کی منظوری سے ان میں سے ایک شیڈول طے کرلیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…