بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

اسکول جاتے ہوئے اغوا کی گئی 14 سالہ طالبہ کو ملزم ورغلا کر کہاں لے گیا؟ ویڈیو دیکھیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) ریس کورس پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کا معمہ حل کر لیا اور لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے باحفاظت برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق والدین کی شکایت موصول ہوتے ہی معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فوراً ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور موصولہ شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کا سراغ لگا لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو بھی اسی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق کمسن حجاب تین روز قبل اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہوئی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کے اسکول کی طرف جاتے ہوئے مناظر نے تفتیش میں اہم کردار ادا کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو بہلا پھسلا کر چونگی امرسدھو کے ایک کرائے کے کمرے میں رکھا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران لڑکی کو محفوظ حالت میں بازیاب کر لیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…