عامر خان ایک بے آبرو شخص ہے، اپنی بیوی کے پیٹھ پیچھے رنگ رلیاں مناتا تھا،فرنچ ماڈل

8  اگست‬‮  2017

پیرس( آن لائن ) دیو مالائی جوڑے کی کہانی میں نئی انٹری فرینچ ماڈل نے مار دی، جس کا کہنا ہے کہ فریال کو پہلے ہی عامر کی فطرت اور جھوٹ پیار سے خبردار کردیا تھا۔ فرینچ ماڈل کے بیان کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان دڑاڑوں مزید طویل ہوگئی ہیں۔ فرانسیسی ماڈل ایگینٹائن کی جانب سے باکسر عامر خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان ایک بے آبرو شخص ہے، جو اپنی بیوی کے پیٹ پیچھے رنگ رلیاں مناتا تھا،

خاص کر ایسے وقت میں جب وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔برطانوی خبر رساں اداروں کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ماڈل نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2014 میں اس کا عامر خان سے تعلق رہا ہے، اس وقت عامر اور فریال کی شادی ہوچکی تھی اور وہ بچے کا باپ بننے والا تھا۔فرانسیسی ماڈل ایگینٹائن کا مزید کہنا تھا کہ عامر سے ملاقات کے بعد جب مجھے اس کی عادت کا پتا چلا تو انداز ہوگیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ سنجیدہ نہیں، میں نے اس موقع پر فریال کو سمھجھایا تھا کہ وہ عامر خان کو چھوڑ دے اور اب خوش ہوں کہ فریال نے میری بات مان لی۔ایگینٹائن کے مطابق اس وقت فریال نے مجھے گھر تباہ کرنے والی کہہ کر میری بات نہیں سنی تھی، ، میں نے فریال کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بے وفا عامر سے الگ ہوجائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عامر خان اس سے قبل بھی مختلف ماڈلز اور دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات رکھ چکے ہیں، جب کہ کئی لڑکیوں کو عامر کی جانب سے تعلقات رکھنے کیلئے قیمت ادا کرنے کا بھی کہا گیا۔ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فریال اور عامر کی شادی سے چھ ماہ قبل تانیہ ریئڈ کی جانب سے بھی فریال کو 2012 میں عامر کی حرکات اور کردار کے مطابق آگاہ کیا گیا تھا، تاہم وہ عامر پر اندھا اعتماد کرتی تھی اور اس کو لگتا تھا کہ وہ ایک ایماندار اور مخلص شخص ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…