آسٹریلیا آؤٹ، بنگلہ دیشی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

10  جون‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت40 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ برمنگھم میں ایجبسٹن کے میدان میں کھیلے گئے گروپ ’اے‘ کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔

آروون فنچ اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز کی اہم شراکت قائم کی، آروون فنچ 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بین اسٹوکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔161 کے مجموعی اسکور پر موئسز ہینرِکس بھی 17 بنانے کے بعد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔اپنی ٹیم کے اسکور کو 277 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹیون اسمتھ 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گلین میکس ویل تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی ایک طرف جہاں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب ٹراوِس ہیڈ نے 71 رنز ناٹ آؤٹ رہ کر اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور عادل رشید نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ بین اسٹوکس کے حصے میں آئی۔انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کیا تو ابتدا میں ہی انھیں نقصان اٹھانا پڑا جب دونوں اوپنر 6 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ تجربہ کار بلے باز جوروٹ بھی 15 رنز بنانے کے بعد 35 کے اسکور پر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان آئن مورگن نے بین اسٹوکس کیساتھ مل کر 159 رنز کی شراکت کے ساتھ اسکور کو 194 رنز تک پہنچایا۔ مورگن 87 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

بین اسٹوکس نے اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولتسنچری مکمل کی جب انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹوں پر 240 رنز پہنچا تو بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اس کے بعد میچ نہ ہو سکا جس پر ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت انگلینڈ کو 40 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا اس شکست کے ساتھ ہی چمپیئنزٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…