پاکستان پروریسلنگ پر بھی داؤ لگ گیا؟بادشاہ خان اورفلیش گارڈن کا اصل مقصد کیا ہے؟معروف کمپنی نے حیرت انگیزدعوے کردیئے

17  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )ماس کام سلوشنزکمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرقمرحسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پروریسلنگ کے نام پر جوا کرایاجارہاہے جس کے تمام میچزفکس ہیں،میچزمیں بڑے پیمانے پرمنی لانڈرنگ کی جارہی ہے اوریہ پاکستان کودنیابھرمیں بدنام کرنے کی کوشش ہے،میری کمپنی پاکستان اوردنیابھرمیں نمائش،کانفرنس اوردیگرایونٹ کرانے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے،

میری کمپنی نے دنیابھرمیں پاکستان کاتاثربہترکرنے کیلئے ملک میں پہلی بارپروریسلنگ کے میچزکرانے کامنصوبہ بنایا،اس سلسلے میں نے فرانس میں موجود ایک کمپنی(سی ڈبلیوایس ) کیساتھ ہمارا معاہدہ طے پایا۔ وہ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ قمرحسین نے کہااس کے بعدسی ڈبلیوایس کے تین آفیشل حارث عرف بادشاہ خان،فلیش گارڈن اورٹینی آئرن پاکستان آئے اورپراجیکٹ شروع کردیا،پراجیکٹ کی بے انتہامقبولیت کودیکھتے ہوئے ہماری کمپنی کیسینئرمنیجرمارکیٹنگ شاہدالحق نے سی ڈبلیوایس کے بادشاہ خان اورفلیش گارڈن کیساتھ ملکرمیچزمیں جواکرانے اورہمارے ریسلنگ کے منصوبے کونقصان پہنچانے کاپروگرام بنالیا،اس بات کاعلم ہمیں بادشاہ خان اورشاہدالحق کے درمیان ہونیوالی وٹس ایپ پر ہونیوالی بات چیت سے ہوا،جس سے ثابت ہوتاہے کہ ملزمان میری کمپنی کونقصان پہنچارہے ہیں،ملزمان مجھے بلیک میل کررہے ہیں اوران کی جواکرانے کی بھرپورتیاری ہے،ملزمان کوجب میں نے روکنے کی کوشش کی توانہوں نے مجھے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پران لوگوں نے کمپنی کاڈیٹااورلیپ ٹاپ چرالیا،یہ لوگ ملک کے بدنام زمانہ جواریوں کیساتھ ملکرپاکستان میں پروریسلنگ کے میچزکاانعقادکررہے ہیں جس سے پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑاجوالگایاجارہاہے اور جواری نیٹ ورک کے رابطے ابوظہبی اورفرانس تک ہیں،

اس میں بہت بڑی منی لانڈرنگ بھی کی جارہی ہے،ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ ملزمان اوران کے ساتھوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سپورٹس کوجوئے کی لعنت سے بچاتے ہوئے ملک کوبدنام کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…