عمر اکمل اور جنید خان کی لڑائی کا ڈراپ سین،قصور کس کاتھا؟حقیقت سامنے آگئی،اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ ہونے کا امکان

28  اپریل‬‮  2017

لاہور(نیوزڈیسک)عمر اکمل اور جنید خان کی لڑائی کا ڈراپ سین،قصور کس کاتھا؟حقیقت سامنے آگئی،اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ ہونے کا امکان، تفصیلات کے مطابق جنید خان کے خلاف عمراکمل کا جھوٹ پکڑا گیاہے انہوں نے جنید خان کے خلاف ٹیم سے غائب ہونے کا بیان دیا تھاجس کے باعث اب عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی کی 15رکنی ٹیم سے بھی چھٹی ہونے کا بھی امکان ظاہر کیاجارہاہے،

پاکستان کپ میں عمر اکمل اور جنید خان کی لڑائی پرتین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے پنجاب ٹیم کے کپتان عمر اکمل کو قصوروار قرار دے دیاہے ،ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی عمر اکمل سے ناراض ہو گئے،بلے باز کی چیمپئنز ٹرافی کی 15 رکنی ٹیم سے چھٹی ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے پاکستان کپ میں عمر اکمل اور جنید خان کی لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد عمر اکمل نے جنید خان پر ٹیم چھوڑ کر غائب ہونے کا الزام لگایا،جواب میں جنید خان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل جھوٹے ہیں، طبعیت کی خرابی پر ٹیم ڈاکٹر اور منیجمنٹ کو بتا کر گیا تھا۔ عمر اکمل پاکستان کپ میں پنجاب ٹیم کے کپتان ہیں اور ان کی ٹیم خراب کارکردگی کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔‎ واضح  رہے کہ جمعرات کو پاکستان کپ میں پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ میں پنجاب کے کپتان ٹاس کیلئے آئے تو انہوں نے ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جنید خان میچ نہیں کھیل رہے۔جنید خان کے کھیلنے کی وجہ دریافت کرنے پر عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ انہیں خود نہیں پتہ اور جب وہ میدان میں آئے تو پتہ چلا کہ فاسٹ باؤلر میچ کیلئے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیم مینجمنٹ نے بتایا کہ جنید خان نے کہا کہ وہ آج میچ کھیلنے کیلئے نہیں آئیں گے اور میرے لیے بحیثیت کپتان یہ بہت حیران کن خبر ہے۔ادھر جنید خان نے عمر کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بیمار ہیں

اور اس بارے میں انہوں نے ٹیم کے ڈاکٹر کو بھی اس بارے میں مطلع کیا تھا۔’مجھے فوڈ پوائزننگ ہوئی ہے، میں نے ٹیم کے ڈاکٹر اسد اور ٹیم مینجمنٹ کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا اور گزشتہ رات ڈاکٹر میرے ساتھ ہی تھے اور میری دیکھ بھال کر رہے تھے۔جنید نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر اسد نے بخار اور فوڈ پوائزننگ کے سبب انہیں میچ نہ کھیلنے کو تجویز پیش کرتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمر اکمل کے اس طرح کہنے پر افسوس ہوا کہ میں ٹیم چھوڑ کر بھاگا ہوں اور میں اس بیان پر صدمے کی حالت میں ہوں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…