پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت،سری لنکااوربنگلہ دیش کی سیریز اہمیت اختیارکرگئی،حیرت انگیزانکشافات

25  مارچ‬‮  2017

لاہور(این این آئی)89پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں درجے پر موجود پاکستان ٹیم کی بغیر کھیلے ایک درجہ ترقی کا امکان پیدا ہوگیاتاہم اس کا مکمل انحصار سری لنکاکی ٹیم پر ہوگا۔سری لنکا کی ٹیم اگر تین ون ڈے میچوں کی سیریزمیں بنگلہ دیش کو کلین سوئپ سے دوچار کردے تو بنگلہ دیشی ٹیم ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوکر پاکستان کی جگہ آٹھویں نمبرپر چلی جائیگی جس کے سبب پاکستان ایک درجہ ترقی پاکر اْس کی جگہ ساتویں پوزیشن پر آجائیگی۔

واضح رہے کہ ان دنوں تین ٹیموں بنگلہ دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ2019ء میں براہ راست شرکت کیلئے مقابلہ چل رہاہے ان میں سے ایک ٹیم کوورلڈکپ کھیلنے کیلئے لازماً کوالیفائنگ راؤنڈکھیلنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ 2019ء میں انگلینڈمیں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ میں وہی ٹیمیں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جو 30ستمبر تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 8 پوزیشنز پر موجود ہوں گی۔ورلڈکپ2019ء میں براہ راست شرکت سے محرومی کا سب سے زیادہ خطرہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کو ہے جن کے درمیان 7سے11اپریل کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جانی ہے لیکن اس سے قبل ان ٹیموں کے درمیان(اتوار) سے چار ٹوئنٹی20میچوں کی سیریز شروع ہوگی۔اس دوران دونوں ٹیموں کی نظریں بنگلہ دیش اور سری لنکا پرجمی ہوں گی کیونکہ اس سیریزکا نتیجہ دونوں ٹیموں خصوصاً پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ون ڈے سیریز سے قبل صرف اسی صورت میں ایک درجہ ترقی پاسکتا ہے کہ سری لنکا بنگلہ دیش کو کم ازکم دو میچوں کے مارجن سے شکست دے یعنی کلین سوئپ یاایک میچ بارش کی نذر ہوجانے کی صورت میں2۔0سے کامیابی حاصل کرے بصورت دیگر رینکنگ ٹیبل پر کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کے پاس اپنی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے کلین سوئپ کے علاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں۔بنگلہ دیش کلین سوئپ کرنے کی صورت میں سری لنکاکی جگہ چھٹے نمبرپر آسکتا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…