شاہد خان آفریدی کایتیم بچوں کیلئے قابل تحسین اقدام ،خطیر رقم عطیہ کردی

25  مارچ‬‮  2017

لاہور(آئی این پی ) الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیِ پروگرام کے تحت کوہاٹ میں آغوش الخدمت کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی نامور بین الاقوامی کرکٹر شاہد خان آفریدی تھے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے پی کے کے امیر مشتاق احمد خان،معروف سماجی شخصیت پیر سعد اللہ شاہ، الخدمت کے ریجنل ذمہ داران وکارکنان سمیت معززین علاقہ کی

کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہاکہ آغوش الخدمت کوہاٹ میں مجموعی طور پر 200 یتیم بچوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائیگا۔۔13 کینال رقبہ پر مشتمل آغوش سنٹر کی تعمیر پر مجموعی طور پر 8کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ دو سال میں مکمل ہوگا۔اس وقت الخدمت آغوش سینٹرز اٹک،راولپنڈی،اسلام آباد(گرلز)، راولاکوٹ، باغ،پشاور، مانسہرہ اور شیخوپورہ میں 609 بچے قیام پذیر ہیں جبکہ ان سنٹرز میں مجموعی طور پر 790یتیم بچوں کی گنجائش موجود ہے۔اسی طرح آغوش سنٹرز مری، کراچی،گوجرانوالہ اور دیرکے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن میں مجموعی طور پر820بچوں کی گنجائش ہوگی۔انھوں نے آغوش کوہاٹ کے لئے اراضی عطیہ کرنے پرپیر سعداللہ شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پرشاہد آفریدی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی یتیم بچوں کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے الخدمت کے ساتھ اس عظیم مقصد کے لئے کام کرنے کا موقع ملا ہے ،ان یتیم بچوں کے لئے میرے ہسپتال کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔انھوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 50لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیااور سنٹر کی تکمیل تک اور اس کے بعد آئندہ بھی ہرممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…