رائنا کی والدہ ’میچ فکسنگ‘ میں ملوث

3  اپریل‬‮  2015

دہلی (نیوزڈیسک)مشہور ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا اپنی زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ جمعہ کو دہلی کے لیلا پیلس میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اس موقع پر کرکٹر نے بتایا کہ ان کی شریک حیات پریانکا چوہدری کا انتخاب ان کی والدہ نے کیا ہے۔رائنا کے دوستوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ٹائمز اف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ یہ میچ میری والدہ نے فکس کیا۔اترپردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والے رائنا نے کہا کہ میں نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے دہلی کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہاں میرے بہت دوست ہیں۔’ویرات کوہلی، شیکھر دھاون، ایشانت شرما اور میری یو پی کی ٹیم کے بہت سارے کھلاڑی ہیں جو سب ارہے ہیں‘۔اس موقع پر بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انکشاف کیا کہ شادی کی تقریب میں صرف دوستوں اور رشتے داروں کو بلایا گیا لیکن اس موقع پر پوری ہندوستانی ٹیم بھی تقریب میں شریک ہو گی۔’لکھنؤ، لندن اور دبئی سے میرے کچھ دوست جبکہ پوری ہندوستانی ٹیم بھی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رہی ہے‘۔رائنا نے بتایا کہ ان کی شریک حیات پریانکا ان کی بچپن کی دوست ہیں لیکن وہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نہیں تھے، 2008 میں میں ایئرپورٹ پر ان سے پانچ منٹ کی ملاقات ہوئی تھی جہاں وہ ہالینڈ سے واپس ا رہی تھیں اور میں ائی پی ایل میچ کے لیے بنگلور جا رہا تھا، اس سے پلے میں اسے بچپن میں ملا تھا۔’پریانکا کے والد غازی اباد میں میرے اسپورٹس ٹیچر تھے اور میری والدہ ان کی والدہ سے بہت قریب ہیں‘۔’میں گزشتہ پانچ ماہ سے اسٹریلیا میں تھا، میری والدہ نے سب فکس کیا‘۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے کال کر کے کہا کہ تمہاری شادی بچپن کی ایک دوست کے ساتھ چے کر دی ہے، میں نے کہا کون ہے؟۔ اس کے بعد میری پریانکا سے فون پر بات ہوئی۔رائنا نے مزید بتایا کہ ائی پی ایل کے بعد ہمارا ہنی مون کے لیے اٹلی کے شہر میلان جانے کا ارادہ ہے۔اسٹار ہندوستانی کرکٹر نے بتایا کہ پریانکا کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں، وہ فٹبال کی دلدادہ ہیں، وہ میسی اور پرسی کی بڑی فین ہیں۔شادی کے ملبوسات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے ڈیزائنر نے میرے لیے شروانی تیار کی ہے اور پریانکا شادی پر لہنگا پہنیں گی۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…