منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

سورہ یٰسین کا ایک دن کا عمل جس کے کرنے سے ایک ہی دن میں ہر مراد پوری ہوگی، رزق میں برکت آجائے گی

datetime 6  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سورۃ یسین قرآن پاک کا دل ہے اس کے پڑھنے کے کیا کیا فائدے ہیں اور اس سورت کو روزانہ پڑھنے سے کن کن مشکلات سے بچا جاسکتا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس وظیفہ کا پورا فائدہ ہو تو اس تحریر کو مکمل غور کے ساتھ پڑھئے تا کہ وظیفہ آپ کو ذہن نشین ہوجائے کیونکہ اگر ایک چھوٹا سا کام

بھی رہ جائے تو وظیفہ پوری طرح اثر نہیں کرتا ۔رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر چیز کے لئے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورہ یاسین ہے اور جس شخص نے سورت یاسین کی تلاوت کی تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ اللہ کی رضا مندی کے لئے جو شخص سورہ یاسین پڑھے گا اس کے پہلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے لہٰذا اس سورت کو مرنے والوں کے پاس پڑھا کرو اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جس نے رات کے وقت سورہ یٰسین پڑھی اس حالت میں صبح کو اٹھے گا کہ وہ بخشا ہوا ہوگا بلکہ رسول اللہ ﷺ کی یہ تمنا تھی کہ میرے ہر امتی کے دل میں سورہ یاسین ہو کیونکہ سورہ یاسین پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں اصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے لیکن یہ عمل ان کے لئے ہے جو شادی کے طالب ہوں یا جن کی عمر گزر گئی اوررشتے نہیں ہوتے وہ خود کرلیں تو زیادہ بہتر ہے ور نہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے شادی کے لئے ایک مفید عمل روزانہ نمازِ فجر کے بعد یا صبح شام سورت یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد شادی ہوجائے گی انشاء اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کو پڑھنے سے مشکل سے مشکل حاجت پوری ہوجاتی ہے بلکہ قیدی

تک رہا ہوجاتے ہیں ۔ یہ بہت ہی نایا ب عمل ہے اور مجرب و اکسیر بھی ہے یہ عمل آپ کسی قیدی کو رہائی دلانے کے لئے پڑھیں آپ اس عمل کو روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام پڑھیں انشاء اللہ قیدی کو جلد از جلد رہائی مل جائے گی مقروض پڑھے تو قرض ادا ہوجائے گا جیسا کہ عالم یہ ہے کہ پورا ملک قرضے میں پھنسا ہوا ہے مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے قرض لے کر اس امید پر کاروبار کرنا پڑتا ہے کہ روپیہ آتے ہی قرض ادا کردیں گے

لیکن قرض ایسامرض ہے کہ بمشکل ہی ادا ہوپاتا ہے قرض کے بارے میں حکم ہے کہ مرنے سے پہلے ادا کرنا چاہئے بہت سے لوگ قرض ادا نہیں کر پاتے تو ان کی اولاد میں بھی اس کی سکت نہیں ہوتی قرض کی ادائیگی کے لئے لوگ قرض لے کر قرض بھی ادا کرتے ہیں لیکن قرض پھر بھی ادا نہیں ہوتا اس کے لئے روحانی وظائف بھی پڑھے جاتے ہیں اور وہ وظیفہ یہ ہے کہ روزانہ نماز فجر کے بعد صبح و شام سورہ یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد مقروض کا قرض ادا ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…