جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

مادہ مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد انکے باپ نر مکڑی کو کیوں قتل کردیتی ہے؟ قرآن نے جو بات چودہ سو سال پہلے بتا دی تھی سائنس کئی صدیاں گزرنے جانے کے بعد آج وہاں تک پہنچی؟سنسنی خیز انکشاف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالیٰ نے انسان کی فلاح کیلئے بے شمار ذرائع اور نشانیاں رکھ دیں اور ہر موقع پر اس کو ان نشانیوں اور ذرائع کے مطابق فلاح آخرت اور دنیا کو خوبصورت اور زندگی کو خوش و خرم اور مطمئن بنانے کیلئے ہدایات بھیجیں۔ قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کی انسانوں کیلئے بھیجی گئی آخری ہدایت ہے جو قیامت تک کیلئے بنی نوع انسان کی ہدایت کیلئے اتاری گئی ہے ۔

اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کے ذریعے انسان کو ہر جگہ اور ہر مقام کیلئے ہدایت کا سرچشمہ قرآن حکیم عنایت فرمایا۔ قرآن مجید نہ صرف انسانوں کو پیش آنے والے برے حالات سے نکلنے کیلئے اللہ پر بھروسہ کرنے اور معاملات کو ٹھیک کرنے کی ترغیب کے ساتھ یقین محکم اور ایمان کی سلامتی کی بھی تلقین کرتا ہے۔ عموماََ ہمارے معاشرے میں آج کل خانگی جھگڑوں اور ماں باپ کی تعظیم کے حوالے سے اندوہناک واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ دین اسلام ماں باپ کی عزت، خدمت اور تعظیم کا حکم دیتا ہے۔ خانگی امور کے حوالے سے دین اسلام رہنمائی کرتا نظر آتا ہے۔ اور ماں باپ اور اولاد کے درمیان تنازعات اور بد تہذیبی کو فتنہ قرار دیا ہے۔ قرآن حکیم کی ایک سورۃ جس کا نام عنکبوت یعنی مکڑی کے ہیں اپنے اندر بے پناہ اسباق اور نشانیاں لئے ہوئے ہے۔ تحقیق کے مطابق مادہ مکڑی بچے ہونے کے بعد نر مکڑی (اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔ پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے، تو وہ اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔ کتنا عجیب و غریب گھرانہ اوریقیناً بدترین گھرانہ ہے۔قرآن مجید کی سورت ” العنکبوت” میں اللہ رب العزت نے فرمایاہے کہ سب سے بودا یا، کمزور گھر مکڑی کا ہے قرآن کا معجزہ دیکھیں، ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی کہ “بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے

اگر یہ(انسان) علم رکھتے۔ ”انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے، مگر اس کے گھرکی معنوی کمزوری یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے۔ اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے، اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہو تے۔ اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے

ایک پوری سورت کانام اس بری خصلت والی کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ اس سورت کے شروع سے آخرتک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے۔سورت کی ابتدا یوں ہے :” کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس بات پر چھوٹ جائیں گے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمان لایا ہے اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا” اور فرمایا “لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں ۔جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے

مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے، تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔”ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے؟ درحقیقت، فتنے، سازشیں اور آزمائشیں بھی مکڑی کی جال کی طرح پیچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا ان کو بے نقاب کرنا آسان نہیں ہوتا۔ مگر اللہ مدد کرے تو یہ کچھ بھی نہیں ہوتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…