چین کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس پر شدید تحفظات کا اظہار، شرکت سے انکار کردیا

19  مئی‬‮  2023

بیجنگ (این این آئی)چین نے بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں بلائے گئے جی 20 ٹورازم اجلاس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین، بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں جی 20 کی اجلاس بلانے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور ایسی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

رواں برس جی 20 اجلاس کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور بھارت کی جانب سے سری نگر میں 22 سے24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس بلایا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مخالفت کی گئی تھی۔یاد رہے کہ 2019 میں بھارت کی جانب سے مسلم اکثریتی ریاست متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں اور کشمیر کو یک طرفہ اقدامات کرتے ہوئے دو وفاقی علاقوں جموں، کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا، لداخ کا بڑا حصہ چین کے کنٹرول میں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…