اسلام آباد (این این آئی)ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ منگل کی شام غروب آفتاب کیبعد پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق، عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے گولائی میں نظر آئیں گے۔ماہرین نے بتایا کہ تمام سیارے آسمان پرموتیوں کیہار کی طرح دکھائی دیں گے اور جمعے کو غروب آفتاب کے بعد ان پانچ سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا جسے آئندہ دو ہفتے تک دیکھا جاسکے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سیاروں کے ایک ساتھ نظر آنیکا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ زیادہ ترسیاروں کو عام آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا تاہم کچھ سیارے دوربین کے بغیر دکھائی نہیں دیں گے۔
