مریم نواز نے کچھ نہیں کروایا، وہ قدرتی خوبصورت ہیں، عفت عمر

17  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان عفت عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خوبصورتی بڑھانے کیلئے کچھ نہیں کیا، وہ قدرتی طور پر ہی اتنی خوبصورت ہیں۔عفت عمر نے ایک انٹرویومیں واضح کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن)کو نہیں بلکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی حمایت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ نہ صرف (ن)لیگ بلکہ پی ڈی ایم میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی حمایت کرتی ہیں اور ان کی شدید خواہش ہے کہ مذکورہ دونوں جماعتیں مل کر حکمرانی کریں۔عفت عمر نے کہا کہ اگر حکومت کی اجازت دینے والی قوتیں واقعی بھی (ن)لیگ اور پی پی کو حکومت کرنے دیں تو بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن)حالات پر قابو پانے میں ماہر اور عوام تک حکومت کے ثمرات پہنچانے میں تیز ہے ، پالیسی بنانے میں پیپلز پارٹی کا کوئی ثانی نہیں اور اگر دونوں پارٹیوں کو حکومت کرنے دی جائے تو بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔عفت عمر نے سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال سے عمران خان کو پروموٹ کیا جا رہا ہے اور اگر ان جیسی مارکیٹنگ کسی کی بھی کی جاتی تو وہ بھی وزیر اعظم بن سکتا تھا،ان کے مطابق اگر عمران جیسی مارکیٹنگ ان کی بھی کی جاتی تو وہ بھی وزیر اعظم بن سکتی تھیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ٹیکنوکریٹ حکومت کو غیر حقیقی جمہوریت بھی قرار دیا۔میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح عمران خان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے پلیستر کروایا، اسی طرح مریم نواز پر بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے بھی چہرے پر پلستر لگوایا ہے۔اس پر عفت عمر نے کہا کہ چوں کہ وہ شوبز سے تعلق رکھتی ہیں اور انہیں ہر چیز کا علم ہے، اس لیے وہ اس معاملے پر بھی درست بات بتا رہی ہیں۔عفت عمر نے دعوی کیا کہ مریم نواز نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے کچھ نہیں کیا،

وہ قدرتی طور پر اتنی ہی خوبصورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعوے سے کہتی ہیں اور اس بات کی ضمانت دیتی ہیں کہ مریم نواز نے کچھ نہیں کروایا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز خوبصورت ہیں تو عمران خان بھی ہینڈسم ہیں، وہ الگ بات ہے کہ وہ بوڑھے ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…