آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنے کیلئے پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے، امریکہ

9  مارچ‬‮  2023

واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنے کیلئے بلآخر پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے

تاہم آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنیکے لیے بلآخر پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ اصلاحات لانے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی ہو جائیں گے اور پاکستان کو بہترسرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددملیگی، ضروری اقتصادی فیصلوں سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری اور امریکا کی مدد سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر آسکتا ہے، پاکستان پائیدارترقی کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور آئی ایم ایف کیساتھ کام کررہا ہے، امریکا، اقتصادی، سکیورٹی، سیاسی چیلنجزپرپاکستان کا شراکت دار بننے کو تیار ہے، ہم پاکستان کے شراکت دار ہیں، مستحکم، پرامن اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں۔نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی عوام کو معاشی مشکلات سمیت زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنے کیلئے بلآخر پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…