کراچی،باپ نے 24 سالہ بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کردیا

22  فروری‬‮  2023

کراچی(آئی این پی ) گلستان جوہر میں باپ نے نافرمان بیٹے کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، بعد ازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم کوگرفتارکرلیا۔

بدھ کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 11 کچی آبادی کے مکان ایک نوجوان کوچھری کے پے در پے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ سہیل عرف سانول ولد سعید احمد کے نام سے کی گئی، جو درزی کا کام کرتا تھا۔ ایس ایچ شاہراہ فیصل غلام مرتضی نے بتایا کہ مقتول سہیل کواس کے والد سعید احمد نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے اہل محلہ کی اطلاع پرموقع پرپہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ مقتول بیٹا اورگرفتارباپ کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھے اور ان کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب خان پور کٹورہ سے ہے۔گرفتارملزم فیکٹری میں مزدور ہے، جس کا کہنا ہے کہ مقتول بیٹا نافرمانی کرتا تھا اوراکثرلڑائی جھگڑا کرتا تھا، جس پراسے قتل کیا ۔پولیس نے گرفتارملزم کو تھانے منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…