اسحاق ڈارکے اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم واپس، بینک اکائونٹس بھی بحال

  ہفتہ‬‮ 7 جنوری‬‮ 2023  |  13:06

اسحاق ڈارکے اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم واپس، بینک اکائونٹس بھی بحال

اسلام آباد(آن لائن) احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہو نے کے بعد اکائونٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا جس کے بعد وزیرخزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بینک اکائونٹس بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کرچکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہوچکا ہے جب کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے، اس لیے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطگی کاحکم دیا تھا، اسحاق ڈارکے اشتہاری ہونے پربینک اکائونٹس اور لاہورکا گھربحق سرکارضبط کرنے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎