بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

پولیس میں ڈاکو بھرتی ہو جائیں گے تو ادارہ کیسے چلے گا؟سپریم کورٹ

datetime 15  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس نے پولیس ملازمت سے برخاستگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ پولیس میں ڈاکو بھرتی ہو جائیں گے تو ادارہ کیسے چلے گا،سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم (سابق کانسٹیبل)شاہد کی نوکری برخاستگی کے خلاف درخواست مسترد کردی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پولیس میں ڈاکو بھرتی ہوجائیں گے تو ادارہ کیسے چلے گا،ملزم کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیاد پر مخالفین نے مقدمے کا اندراج کروایا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار 22 ماہ مفرور بھی رہا ہے۔ بھرتی سے قبل ادارے کو سچ بتانا چاہیے تھا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ راضی نامے کی بنا پر مقدمہ ختم ہو گیا، راضی نامے کے بعد بری ہونے والا بھی معصوم تصور ہوتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ ادارے نے صرف اپنی پالیسی پر عمل کیا، اب ہم مداخلت کیسے کریں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…