پرویز مشرف پر حملے کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم

21  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق کیس کی

سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب کے مطاق ان کا موکل رانا نوید عمر قید کی سزا پوری کر چکا ہے، سزا پوری ہونے کے باوجود رانا نوید کو رہا نہیں کیا جا رہا۔وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ عمر قید کی مدت 14 سال ہے، میرے موکل کو جیل میں قید تقریبا 20 سال ہو چکے ہیں۔سپریم کورٹ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔یاد رہے کہ رانا نوید کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، رانا نوید حسین کو 31 دسمبر2003 کو پنڈی پمپ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رانا نوید کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے کے باوجود رانا نوید کو رہا نہیں کیا جا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…