وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاپبلک سیفٹی اورعوام کو سہولتیں دینے کیلئے انقلابی فیصلہ

16  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا پبلک سیفٹی اورعوام کو سہولتیں دینے کیلئے انقلابی فیصلہ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پولیس اوردیگر محکموں کیلئے1200 ڈرون کیمرے خریدنے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پنجاب بھر میںپبلک سیفٹی اورعوام کو سہولتیں

دینے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا۔ صوبے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ کے نظام کوجدید بنائیںگے اورصرف پولیس کیلئے ایک ہزار سے ڈرون کیمرے لئے جائیںگے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبے میں جدید پولیسنگ سسٹم کو فروغ دیںگے اور پٹرولنگ پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے میں سٹریٹ کرائم اوردیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے میں ڈرون کیمرے ممدومعاون ثابت ہوںگے۔ جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے جلسے، جلسوںخصوصاً محرم الحرام اورمذہبی تہواروں کی موثر مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ2021 کے دوران مینار پاکستان میں خاتون کے ساتھ انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، ڈرون کیمروں کے مدد سے پارکس اورتفریحی مقامات کی مانیٹرنگ سے ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوگی اور پارکس اور تفریحی مقامات کی موثر نگرانی کی جاسکے گی اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ فوری رپورٹ ہوگا اورمتعلقہ محکمے بروقت رسپانس دے سکیںگے۔ نائٹ ویژن ڈرون کیمروں سے رات کو بھی امن وامان کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے سیلاب کی پیشگی معلومات کا حصول ممکن ہو گا۔ دریاؤں میں پانی کے فلو کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جا سکے گا۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کیا جائے گا۔

امدادی سرگرمیوں خصوصاً ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء کی متاثرین تک فراہمی میں بھی ڈرون ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی ،زلزلے یا کسی اور قدرتی آفت کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی سے متاثرہ علاقے میں بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ زرعی شعبہ ڈرون ٹیکنالوجی سے بے پناہ مستفید ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ڈرونز کے ذریعے فصلوں پرزرعی ادویات کاموثر انداز میں سپرے ممکن ہوگا۔ ٹڈی دل اور دیگر حشرات کا وقت سے قبل خاتمہ کیا جاسکے گااور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ فصلوں کی پیداوار کا درست تخمینہ لگانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ سالٹ رینج میں کان کنی کے علاقے میں مائینگ سرگرمیوں کی سرویلنس ہوسکے گی اورآن گراؤنڈ کام کا درست اندازہ لگایا جاسکے گا۔

شجرکاری کے دوران لگائے گئے درختوں کی اصل تعدادکا تخمینہ ڈرون ٹیکنالوجی سے لگایا جاسکے گا۔کسی بھی قدرتی آفت کے دوران زندگیاں بچانے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ریسکیوکے حوالے سے ڈرون کیمروں کی مدد سے زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال اوراس پروگرام پر عملدر آمد کیلئے پنجاب میں علیحدہ ونگ بنایا جائے گا۔

ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں عملے کو چینی کمپنی سے تربیت دلوائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس اور متعلقہ محکموں کو ڈرون کیمرے لینے کیلئے حتمی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے اپنی ضروریات کے مدنظر رکھ کر فائنل رپورٹ جلد پیش کریں۔ انہوںنے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کا حصول پنجاب کی تاریخ کا منفرد اورجدید ترین پروگرام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں چین کی ڈرون ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی Da-Jiang Innovations(DJI) کے وفدنے ملاقات کی۔ وفد میںلائی مین یاک(Mr. Lai Man Yuk)، کولٹ چن(Mr. Colt Chen)،لومن ژاؤ(Mr. Lumen XU)، ہونگ جینگے ژانگ(Mr. Hongjingye Zhang )، مین یاک لائی(Mr.Man Yuk LAI)، زین وین لیان (Mr. Zhenwen Lian)، الیسٹرکونگ(Mr. Alistair KUNG) شامل تھے۔

چینی کمپنی کے وفد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان، قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس کنور شاہ رخ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری آبپاشی، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…