اگر عمران خان کو نااہل کرنا تھا تو ضمنی الیکشن کروا کر عوام کا وقت ،ملکی خزانہ کیوں لٹایا گیا؟سراج الحق

22  اکتوبر‬‮  2022

لاہور (ا ین این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنی جگہ، مگر سوال یہ ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ریفرنس کا انتظار کیوں کر رہا تھا۔

توشہ خانہ سے عمران خان کے علاوہ جن سابق حکمرانوں نے فائدہ اٹھایا ہے ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو فیصلہ دینا چاہیے تھا۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو نااہل کرنا تھا تو ضمنی الیکشن کروا کر عوام کا وقت اور ملکی خزانہ کیوں لٹایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے،موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف ڈائیلاگ ہے۔، سیاسی جماعتیں، سیاسی بصیرت اور رواداری کا مظاہرہ کریں۔سراج الحق نے کہا کہ ملک کو کسی غیر جمہوری عمل سے بچانے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا آغاز ہونا چاہیے،ملک کی کشتی معاشی بدحالی، بداخلاقی اور کرپشن کے سمندر میں ہچکولے کھا رہی ہے۔ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور بیڈگورننس مسائل کی جڑ ہیں، ظلم و جبر کے نتیجے میں اگر ایک شخص بھوکا سوتا ہے تو یہ نظام کا مسئلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…