ہنڈا کمپنی نے ہنڈاسی ڈی70 ،2023ماڈل متعارف کرادیا جانتے ہیں فیول ایوریج فی لٹر کتنے کلومیٹر ہے؟

5  اکتوبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)ہنڈا کمپنی نے ہنڈاسی ڈی70 ،2023ماڈل متعارف کرادیاہے،اس نئے ماڈل میں سرخ اور سیاہ رنگوں میں اسٹیکر اپ گریڈ کی خصوصیات ہیں، موٹر سائیکل پر 4سٹروک 70cc انجن نصب کیا گیا ہے۔بائیک کے جدید ترین ماڈلز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ CD 70 کے خریداروں میں ایک

تشویش بھی نظر آتی ہے کہ اس کا فیول اوسط کیا ہے؟اس حوالے سے کمپنی نے بتایاکہ ہنڈاسی ڈی70،2023ماڈل کی فیول ایوریج تقریبا70 سے 75 کلومیٹر فی لٹر ہے۔خریداروں کے لیے کمپنی نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ موٹر سائیکل کے ایندھن کی اوسط کو بہتر بنانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کا انجن آئل وقت پر تبدیل کریں۔اس کے علاوہ اپنی موٹر سائیکل کے لیے صرف کمپنی کا تجویز کردہ انجن آئل استعمال کریں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت گیئر کو بار بار استعمال نہ کریں، بلکہ ہر بار موٹر سائیکل کا پلگ چیک کریں۔ انجن آئل ہمیشہ بھروسے مند گیس اسٹیشنوں سے حاصل کریں۔واضح رہے کہ اٹلس ہونڈا جو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل تصور کی جارہی ہے، اب کمپنی صارفین کے لیے مختلف ماڈلز تیار کررہی ہیں جبکہ اس کے بیشتر برانڈ مارکیٹ میں موجود بھی ہیں، جن سے خریدار مطمئن نظر آتے ہیں۔ہنڈا کمپنی اپنی اعلی معیار کی وجہ سے جانی جاتی ہے، کمپنی کو امید ہے کہ ان کے نئے ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70، 2023 اور ہونڈا سی جی 125، 2023 بھی بہتر کارکاردگی دے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…