جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

آپ کو ٹی وی پر دیکھا ہے لیکن حقیقت میں آپ زیادہ خوبصورت ہیں، خاتون کی مریم نواز کی تعریفیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لندن چلی گئیں ہیں جہاں پر وہ اپنے والد نواز شریف سے ملیں گی ۔ مریم نواز کی ائیر پر انٹری ہوتے ہیں شہریوں کی بڑی تعداد ان کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوانے پہنچ گئی جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں ۔

اس دوران ایک خاتون مریم نواز کے پاس آکر بیٹھ گئی اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹی پر دیکھا لیکن آپ حقیقت میں زیادہ خوبصورت ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ مل جانے کے بعد لندن روانہ ہوگئیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے قطر ایئر کی پرواز 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور ایک ملازمہ بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز 3 سال بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کریں گی جبکہ اپنے بھائیوں سے بھی تقریبا 4 سال بعد ملیں گی۔مریم نواز کی واپسی ایک ماہ بعد 6 نومبر کو شیڈول ہے، نوازشریف کا مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کا امکان ہے۔لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد سے ملنے کے لئے بے چین ہوں، احساسات بیان نہیں کر سکتی، نوازشریف کا راستہ صاف، اب عدالت میں درخواست دیں گے، عمران خان کی گردن قانون کے شکنجے میں پھنسنے لگتی ہے تومعافی مانگ لیتے ہیں،ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کرنے والا این آر او مانگ رہا ہے۔قبل ازاں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز لاہور ایئرپورٹ روانگی سے پہلے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا، مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…