عمران خان کے ساتھ جو ہوگا، وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا، رانا ثنا اللہ نے وارننگ دے دی

4  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لوگ دعا کریں کہ عمران خان بھی مجمع کے ساتھ نکلیں، خود گھر نہ بیٹھے رہیں، عمران خان کے ساتھ جو ہوگا، وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود آئیں،

انہیں معلوم بھی نہیں ہوگا کہ اس کے ساتھ کیا کریں گے، حکومت بالکل تیار بیٹھی ہے، یہ چڑھائی کرنے آئیں ہم ان کی چڑھائی کو ناکام بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کی حفاظت کریں گے، رینجرز، ایف سی اور پولیس کا فرض ہے کہ وہ ریڈ زون کا دفاع کریں، اگر کوئی ادارہ اپنے فرض میں کوتاہی کرے گا تو اس سے پوری قوم متاثر ہوگی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں، پوری قوم کو عمران خان کو روکنا چاہیے اور ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں نے یہ کہا تھا کہ عمران خان ناک رگڑ کر معافی مانگیں گے، مگر وہ تو اس سے بھی آگے چلے گئے، وہ خاتون کی عدالت میں ان کی غیر موجودگی میں پہنچ گئے اور وہاں موجود عملے کو بول کر آگئے کہ بتادینا عمران خان آیا تھا معافی مانگنے، وہ سر کے بل چل کر عدالت گئے تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کبھی کچھ بات کبھی کچھ اور کہتے ہیں، یہ لیڈر نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے، وہ اس سے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں مگر ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف جسٹس کو گالیاں دیتے نظر آتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…