سندھ کے سینئر سیاستدان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

23  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کو سندھ میں بڑی کامیاب مل گئی ، سینئر سیاستدان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیر محمد رند نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کی خصوصی کاوشوں سے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنما ملک شوکت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ملک شوکت نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ۔