بھارت کیساتھ میچ سے قبل اہم ترین کھلاڑی نے قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا

28  اگست‬‮  2022

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی اتوار کی صبح پاکستان سے دبئی پہنچے اور ایشیا کپ کیلئے یو اے ای میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ۔

حسن علی کو وسیم جونئیر کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم فاسٹ بولر وسیم جونئیر اسکواڈ کے ہمراہ دبئی رہیں گے ٹیم منجمنٹ کا کہنا ہے کہ وسیم اسکواڈ کے ہمراہ دبئی رہ کر ری ہیب کریں گے۔گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے حسن علی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دبئی کی گرمی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا، پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ حسن کو کھلانا ابھی جلدی ہو جائے گا، جو یہاں ہیں انہیں میں سے کھیلیں گے۔دوسری جانب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل کووڈ میں مبتلا ہونے والے بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول ڈریوڈ کے ٹیم میں واپس آنے کے بعد عبوری کوچ وی وی ایس لکشمن واپس بھارت لوٹ گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ راہول ڈریوڈ کی غیرموجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…