ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پروپیگنڈا مہم، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات
اسلام آباد (این این آئی)لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم، ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
وزارت داخلہ میں جمع کروا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم کی تحقیقات کے
بعد ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروادی، اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم
نے 754 ٹوئیٹس کی نشاندہی کر لی۔رپورٹ کے مطابق منفی پراپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں
جن میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16 دیگر ممالک کے افرادشامل ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 84 افراد کو باقاعدہ تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے
جبکہ 6 افراد کی شناخت مکمل کی جا چکی ہے، 78 افراد کا ڈیٹا تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوا دیا گیا ہے۔