تحریک انصاف کے مزید کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کرلیا

11  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مزید کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی،ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج کی

بانی کا غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ پی ٹی آئی کارکن نے کہاکہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شئیر کرنے پر معذرت،آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔پتوکی سے تعلق رکھنے والے محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرلیا اور کہاکہ آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کروں جس سے نفرت پھیلے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو جاری ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ جمعرات کو قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور کہاکہ جن نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کی گئی ان پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ ملازمین کے نوٹسز کا جواب دینے اور شامل تفتیش ہونے کے بعد درخواست غیرموثر ہو گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو آئندہ کسی کو نوٹس جاری کرتے وقت احتیاط برتنے کا حکم کر دیا ۔ فیصلے میں کہاگیاکہ درخواست گزار وکیل کے مطابق نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور اپنے سرکلر کی خلاف ورزی میں جاری کیے۔ فیصلہ کے مطابق ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کا سرکلر صرف سائبر کرائم ونگ کیلئے جاری کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ایف آئی اے آئندہ اپنے نوٹسز میں مناسب مطلوبہ معلومات فراہم کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…