کسی مسٹر ایکس، وائی کو نہیں جانتے، اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے، الیکشن کمیشن

15  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شیریں مزاری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مسٹر ایکس، وائی یا زیڈ کو نہیں جانتے اور کسی اشتعال اور دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے جاری مہم میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے منصوبے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں لاہور میں ایک مسٹر ایکس بیٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے مسٹروائی کو دھاندلی کے لیے ملتان بھیج دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ کسی مسٹر ایکس، وائی، زیڈ کو نہیں جانتے، اشتعال اور دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا آئینی کردار بلا کسی خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں کیونکہ ہمارے لیے سب یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سیاست دان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ الزام لگانا بہت آسان ہے لہٰذا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ترجمان نے پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر ایکس، وائی، زیڈ کو نہیں جانتے بلکہ ہمارا کام شفاف اور غیر جانب دارانہ الیکشن کرانا ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن پوری طرح متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز، مانیٹرنگ ٹیمیں اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پرامن پولنگ کے لیے سیکیورٹی اداروں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پرامن الیکشن یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…