منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

اہم میچ میں رن آئوٹ ،تحریک انصاف کو شدید دھچکا

datetime 27  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیںکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا،

عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے ہدایات نہیں دے سکتی،امید ہے الیکشن کمیشن اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے اقدامات کرے گا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تارکین وطن کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزاروکیل نے کہاکہ اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا،پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پر پہنچا دیا،چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا، وکلائ کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے ووٹ کی سیکیورٹی اور سیکریسی بہت ضروری ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…