آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں مشرف کی عیادت

  اتوار‬‮ 26 جون‬‮ 2022  |  14:26

آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں مشرف کی عیادت

اسلام اباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں دبئی میں بیمار جنرل (ر) پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ ایک نجی چینل کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ

کے ہمراہ پاک فوج کے اعلیٰ ڈاکٹر بھی تھے جبکہ سابق صدر سابق جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے بڑی خوشی سے

آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا۔ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں نے کچھ وقت پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ

ان کے اپارٹمنٹ میں گزارا جبکہ فوجی ڈاکٹروں نے 78 سالہ سابق صدر کا معائنہ کیا جنہیں 2018 میں متحدہ عرب امارات میں

امائلائیڈوسسں نامی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ابھی تک انہیں پاکستان واپس لانے کا ذہن نہیں بنایا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎