سعودی عرب پاکستان کےکس  شہر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا ؟ 2ملین  بیروزگاروں کیلئے نوکریوں کے مواقع ، شاندار اعلان کر دیا گیا

24  جون‬‮  2022

فیصل آباد (آن لائن)سعودی عرب فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلیمان کی ویژن کے مطابق سعودی عرب کو 2030ء تک دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے مزید 2ملین پاکستانیوں کو ملازمت بھی دے گا۔ یہ بات سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ اور سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین فہد الباش نے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کے شہید شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے نام کے اس شہر سے ہمارا خصوصی لگائو ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ دراصل ہم ایک ہی خاندان کے ممبر ہیں اور اِن برادرانہ تعلقات میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی 60ارب ڈالر کی درآمدات میں پاکستان کا حصہ صرف 1فیصد ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پاک سعودی مشترکہ بزنس کونسل دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کیلئے اہم اور کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دورہ آنے والے دوروں کی ابتداء ہے جن کے دوران مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورہ سے ہمیں فیصل آباد کے پوٹینشل ، اہمیت اور Competency کو سمجھنے میں مدد ملی جس کی بنیاد پر آئندہ تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی ۔ انہوں نے سعودی عرب کی درآمدات میں پاکستان کے حصے کو بڑھانے کے سلسلہ میں میڈ اِن پاکستان کے نام سے سعودی عرب میں نمائش کرانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ رئیل اسٹیٹ ، حلال مارکیٹ اور ٹیکسٹائل مشینری کی تیاری سمیت دیگر شعبوں مین تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا تعارف کرایا اور کہا کہ محل وقوع کے اعتبار سے یہ شہر پاکستان کے وسط میں واقع ہے جو ریل، روڈ اور فضائی پروازوں کے ذریعے پوری دنیا سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں دوجدید صنعتی علاقے قائم ہیں جہاں سعودی تاجروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

جبکہ فیصل آباد چیمبر یہاں آنے والے سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولتیں مہیا کرے گا۔ ایگزیکٹو ممبر محمد اظہر چوہدری نے فیصل آباد میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں پریزنٹیشن دی اور بتایا کہ اگرچہ ٹیکسٹائل اس شہر کی شناخت ہے مگر پاکستان اکنامک کانفرنس کی وجہ سے دیگر غیر روایتی شعبے بھی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں جن میں آئی ٹی سر فہرست ہے۔

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ظفر اقبال سرور نے بتایا کہ ایم تھری اور علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹس میں 1301 ملین ڈالر کی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ اِن صنعتی علاقوں کی آباد کاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 70فیصد رقبہ پر تعمیرات ہو چکی ہے

جبکہ 30فیصد رقبہ نئی صنعتوں کیلئے دستیاب ہے۔ آخر میں صدر عاطف منیر شیخ نے سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین فہد الباش ،

فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے ترکئی اور پاکستان میں سعودی سفارتخانہ کے کمرشل اتاشی مبشر الشعری کو فیصل آباد کی اعزازی شیلڈیں پیش کیں۔

بعد میں فیصل آباد کے تاجروں کی سعودی مہمانوں سے بی ٹو بی میٹنگز بھی ہوئیں۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پہنچنے پر سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…