ڈی جی آئی ایس پی آرکا بیان ،شیخ رشید بھی بول پڑے

16  جون‬‮  2022

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھیسٹ کرمعاملے کو دوبارہ زندہ کررہے ہیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ (ن )کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا،ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے،حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں،اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…