ایک اوربی جے پی رہنما پیغمبر اسلامۖ کیخلاف توہین آمیز ٹوئٹس پر گرفتار

8  جون‬‮  2022

نئی دہلی ،جکارتہ /کوالالمپور(این این آئی )بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک اور رہنما کو پیغمبرِ اسلام ۖ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ایک رہنما کو کانپور پولیس نے پیغمبرِ اسلام ۖ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کیا ، یہ گرفتاری بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما

کی معطلی کے بعد کی گئی جبکہ توہین آمیز ٹوئٹس کو حذف کر دیا گیا۔گرفتار لیڈر ہرشیت سریواستو بی جے پی کے یوتھ ونگ کے رکن اور طلبہ کونسل کے رکن ہیں، پولیس نے ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے جس کے تحت اگر کوئی فرقہ وارانہ جنون کو ہوا دینے یا سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے تو غیر جانبدارانہ اور سخت کارروائی کی جائے گی ، دوسری جانب انڈونیشیا اور ملائیشیا نے بھارت کے سفیروں کو طلب کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے 2 ارکان کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق توہین آمیز تبصروں پر احتجاج کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی ترجمان تایئکو فائزہشاہ نے کہا کہ جکارتہ میں بھارتی سفیر منوج کمار بھارتی کو طلب کیا گیا، حکومت نے مسلم مخالف بیان بازی کی شکایت درج کرائی۔ایک بیان میں وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا دوبھارتی سیاست دانوں کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ناقابل قبول توہین آمیز بیانات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بھارتی سیاست دانوں کے تضحیک آمیز تبصروں کی بلاامتیاز مذمت کرتے ہیں، بھارتی سفیر کو اپنی بھرپور مذمت سے آگاہ کیا ہے۔ملائیشیا نے بھارت سے اسلامو فوبیا کو ختم کرنے اور امن اور استحکام کے مفاد میں کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…