جو گندگی آپ کے ذہن میں ہے ہماری نوجوان نسل اس کی مستحق نہیں، جنید صفدر کا عمران خان کو جواب

23  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی والدہ (پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب، صدر مریم نواز شریف) کیلئے دیئے گئے غیر مناسب بیان پر محمد جنید صفدر نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے نوجوانوں کو خراب نہ کریں،

جو گندگی آپ کے ذہن میں ہے ہماری نوجوان نسل اس کی مستحق نہیں۔سوشل میڈیا سائٹ فیس بْک پر محمد صفدر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔محمد جنید صفدر کا کہنا ہے کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ عمران خان جیسا سیاست دان اس طرح کے غیر اخلاقی بیانات دے کر کیسے بچ سکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ کتنی پریشان کْن بات ہے کہ ایک ایسا بوسیدہ اور مکروہ کردار جو ساری زندگی عورتوں کی تذلیل کا سبب اور اْنہیں شرمندہ کرتا رہا ہے وہ شخص میثاقِ مدینہ کے اصولوں پر قوم کی تعمیر کی بات کرتا ہے۔جنید صفدر نے لکھا کہ جن لوگوں کی یادداشت کمزور ہے میں اْن کو یاد دلاتا چلوں کہ میں یہاں اْس شخص کی بات کررہا ہوں جس نے اپنے ایک بیان میں خواتین کے لباس کو نشانہ بناتے ہوئے اْن کے لباس کو ہی جنسی بدسلوکی کا سبب قرار دیا تھا۔انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ کو خاندانی تقدس کا علم نہیں ہے، اور میں جانتا ہوں کہ یقینا آپ اس احساس سے عاری ہوں گے، میں چاہتا ہوں کہ آپ کے مٹھی بھر حمایتی آپ کو خاندان اور خواتین کے تقدس سے متعلق آگاہ کریں۔محمد جنید صفدر نے آخر میں عمران خان کے لیے پیغام میں لکھا کہ ہمارے نوجوانوں کو خراب نہ کریں، جو گندگی آپ کے ذہن میں ہے ہماری نوجوان نسل اس کی مستحق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…