امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا،شیخ رشید

11  اپریل‬‮  2022

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب ان کو پتہ لگے گا کیونکہ اصل سیاست تو اب شروع ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا ہے کہ کل ہمارا فیصلہ تھا کہ استعفی دیں گے لیکن آج اس سے متعلق مشاورت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اتوار

کے روز فائلیں بدلی گئیں تاکہ ان پر فرد جرم نالگے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ اگر یہ امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی آمد شروع ہوچکی ہے۔ دوسری جانب عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں جس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے کہا کہ میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو ، فرنٹ لائن میں عمران خان کیساتھ شاہ محمود، اسد قیصر،اسد عمر اور پرویز خٹک موجود تھے۔ اجلاس کے پی ٹی آئی ممبران نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کیساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرادی۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندراورباہرجارحانہ سیاست پرمشاورت کی گئی ، پارٹی ارکان نے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑیہیں اور کھڑے رہیں گے، استعفوں سے متعلق عمران خان جوفیصلہ کریںگے ، قبول ہوگا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ جوبھی وزارت عظمی سے ہٹتا ہے توکرپشن الزامات لگتے ہیں، الحمدللہ عمران خان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں۔

دوران اجلاس پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تقسیم ہوگئے ، پی ٹی آئی کیاکثریتی ارکان کا اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا استعفے دینے کی بجائے پارلیمنٹ میں جمہوری لڑائی لڑی جائے۔ فواد چوہدری،حماداظہر،شیخ رشید،علی اعوان مستعفی ہونے کیحق میں جبکہ شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، فخر امام ویگرارکان مستعفی نہ ہونے کے حق میں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونیکا اختیار عمران خان کو دے دیا اور کہا عمران خان جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ارکان نے عمران خان کی تائید کی۔ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔عمران خان نے کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…