اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب کو بڑا جھٹکا خورشید شاہ کے بعد انکے اہلخانہ کو بھی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے بعد انکے اہلخانہ کو بھی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، کیس میں شریک تمام ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیلیں خارج کر دی گئیں۔ منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین

رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ مرکزی ملزم ضمانت پر ہے تو ساتھیوں کو کیسے جیل میں ڈال دیں،شریک ملزمان میں خورشید شاہ کی بیگمات،بچے اور رشتہ دار شامل ہیں جنکی گرفتاری کی کوئی ضرورت نہیں، ٹھوس شواہد کے بغیر کسی پر بھی کیس بنانا درست نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ خورشید شاہ کو ضمانت اس بنیاد پر ملی کہ نیب شواہد پیش نہیں کرسکا،نیب پراسیکیوٹر نے الزام عائد کیا کہ ٹھیکیدار عبدالرزاق بحرانی نے خورشید شاہ کو 25 لاکھ کمیشن ادا کیا،ٹھیکیدار تفتیش میں رقم دینے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتا سکا، جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کس ٹھیکے کے عوض خورشید شاہ کو 25 لاکھ کمیشن ملا تھا؟ ایک چیک کو رشوت یا کمیشن کس بنیاد پر کہا گیا ہے؟ چیف جسٹس بولے ممکن ہے ٹھیکیدار نے خورشید شاہ کو نذرانہ دیا ہو۔عدالت نے کیس میں شریک ملزم صوبائی وزیر سندھ اویس قادر شاہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل بھی خارج کرتے ہوئے نیب کو تحقیقات میں محنت کرنے اور ٹرائل کورٹ میں کیس ثابت کرنے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…