اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ثوبیہ بتول کی برآمدگی سے متعلق کیس ضلع سرگودھا سے اغواء شدہ 151 لڑکیاں بازیاب کرانے کا انکشاف

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں سرگودھا سے اغوا ہونے والی ثوبیہ بتول کی برآمدگی سے متعلق کیس میں پنجاب کے ضلع سرگودھا سے اغواء شدہ 151 لڑکیاں بازیاب کرانے کا انکشاف ہوا ۔پیر کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔لڑکیوں کے اغواء اور بازیابی کا انکشاف ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان نے دوران سماعت کیا۔عدالت نے بڑی تعداد میں

لڑکیوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ڈی پی او نے بتایاکہ عدالتی حکم پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں سرگودھا ڈویڑن کے مختلف علاقوں سے 151 لڑکیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہاکہ 21 لڑکیاں قباء خانوں سے برآمد ہوئی ہیں۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ جو لڑکیاں برآمد ہوئیں کیا انکی ایف آئی آرز درج تھیں؟ ،اتنے چھوٹے سے علاقے سے 151 اغواء شدہ لڑکیاں برآمد ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کا اغواء ہونا پولیس کی نااہلی اور ناکامی ہے۔ ڈی پی او نے کہاکہ بچی ثوبیہ کی تلاش جاری ہے۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ جن تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے انکے ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس کرنا چاہیے تھا۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہاکہ عدالتی حکم پر اغواء شدہ لڑکیوں کو برآمد کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جسٹس مقبول باقر ٰنے کہاکہ یہ بہت زیادتی کی بات ہے ایف آئی آر کے باوجود ریکوری میں اتنی سستی برتی گئی۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہاکہ مختلف مقدمات میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، بازیاب ہونے والیوں میں سے کچھ لڑکیوں نے نکاح نامے بھی دکھائے ہیں۔جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ نکاح نامے تو بن بھی جاتے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے آئی جی پنجاب کو صوبے بھر میں اغواء شدہ لڑکیوں کو برآمد کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ،عدالت نے ثوبیہ بتول کی برآمدگی کیلئے بھی پولیس کو اقدامات اٹھانے کا حکم دیدیا ،عدالت نے ثوبیہ بتول کے اغواء کیس میں گرفتار ملزم عمیر کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…