اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان معاملے پر پاکستان کیساتھ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں لیکن۔۔۔ امریکہ نے بڑا شکوہ بھی کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)خطے کے حوالے سے جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسی واضح کرتے ہوئے سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس افغانستان کی طرف بڑھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا چارہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں واقع امریکی ادارہ برائے امن و امان میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی

برائے افغانستان ٹوم ویسٹ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا، لیکن شکایت کی کہ پاکستان نے امریکا کی تجاویز کو نظر انداز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا پاکستانی رہنمائوں کے ساتھ میرا اچھا، ایماندار اور نتیجہ خیز تعلق رہا اور وہ افغانستان کے معاملات میں اپنے سسٹم کے حوالے سے ماہر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہمارے پاس پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنیکے سوا کوئی دوسرا نہیں۔ٹوم ویسٹ کا کہنا تھا کہ جنوری سے اگست اور اس سے کئی سالوں قبل مذاکرات کے دوران ہم ان اقدامات سے متعلق پاکستان سے بہت قریب رہے ہیں، جو ہم نے تنازعے کو مذاکراتی حال کی طرف بڑھانے کے لیے پاکستان سے اٹھانے کے لیے کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان نے اس میں سے کچھ اقدامات معنی خیز اور متواتر انداز میں اٹھائے ہوتے تو میرے خیال میں آج ہم زیادہ آگے ہوتے۔ٹوم ویسٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ اسلام آباد کی ہچکچاہٹ نے ہمیشہ واشنگٹن کو ناراض کیا، حالانکہ دونوں اتحادیوں

نے 2020 کے معاہدے تک پہنچنے والے دوحہ مذاکرات میں مسلسل حمایت جاری رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے نظریے کے مطابق یہ ہماری کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، واشنگٹن میں آپ تمام رہنماں کو وقت اور توانائی ضائع کرتے ہوئے پاکستان پر تنقید کرنے اور ماضی کو دیکھنے کے لیے نہیں سن رہے ہیں۔ٹوم ویسٹ نے تحفظات کے باوجود بھی

نشاندہی کی کہ واشنگٹن کو افغانستان سمیت تمام مسائل پر پاکستان کے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج افغانستان میں حالات دیکھتے ہوئے (پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے)توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ۔ٹوم ویسٹ کے مطابق اسلام آباد کی ہچکچاہٹ نے وہ مشکلات پیدا کی ہیں جس کا پاکستان کو افغانستان میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میرے خیال سے آج اگر افغانستان میں پاکستان کی مفادات کی بات کی جائے تو انہیں چیلنجز کا سامنا ہوگا، انہیں حقیقی چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…